امیت شاہ کے بیٹے کا کاروبار 1 برس میں 80 کروڑ کا ہوگیا

بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے سربراہ امیت شاہ کے بیٹے ’ جے امیت شاہ‘ کے کاروبار میں صرف ایک برس میں 16 ہزار گنا سے زائد اضافے نے ملک میں سیاسی ہلچل مچادی ہے۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی اور بی جے پی کے سربراہ امیت شاہ کے بیٹے کی کمپنی ’ٹمپل ‘ کا کاروبار ایک سال میں 50 ہزار سے ساڑھے 80 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق جے شاہ نے نیوز ویب سائٹ کے خلاف 100 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی وزیر ریلوے پیوش گویل نے پریس کانفرنس نے اس حوالے سے اعلان بھی کیا۔

جے شاہ کے مطابق انہوں نے اپنے کاروبار میں اضافے کے لئے راجیش کھنڈوالا سے 15کروڑ 78روپے کا قرضہ لیا تھا، غلط رپورٹنگ کرکے مجھےاور کمپنی کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، میری کارروباری کامیابی میں والد امیت شاہ کے اثر ورسوخ کا کوئی حصہ نہیں۔

رپورٹ کے مطابق جے امیت شاہ کی کمپنی کا کاروبار 2014-15 میں 50 ہزار روپے کا تھا جو اگلے ہی برس 80 کروڑ سے زائد ہوگیا، اسی برس نریندر مودی بھارت کے وزیراعظم بنے تھے۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق بی جے پی کے صدر اور سینئر سیاستدان کے بیٹے کے کاروبار میں ایک برس میں اتنا اضافہ ہو تو خبر تو بنتی ہے، جسے باقی میڈیا رپورٹ نہیں کررہا، کیونکہ پچھلے 3،4 برسوں میں کارپوریٹ مفادات کے ذریعے حکومت میڈیا کی آزادی کو کنٹرول کررہی ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق چھوٹے صحافتی ادارے حکومت اور کارپوریٹ اتحاد کے خلاف رپورٹنگ کی ہمت کریں تو ان کے خلاف کروڑوں روپے ہتک عزت کے دعوے کئے جارہے ہیں تاکہ انہیں بھی ڈرا دھمکا کر چپ رکھا جائے ۔

جے امیت شاہ کے کاروبار میں کروڑ روپے کے اضافے کی خبر آنے کے اپوزیشن جماعت کانگریس، عام آدمی پارٹی اور حکمران جماعت بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ چھڑگئی ہے۔

جے امت شاہ کے دفاع میں مرکزی حکومت کے وزرا نے پریس کانفرنس کی اور جے شاہ کے معاملہ کا موازانہ سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا کے معاملے سے کیا جارہا ہے ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کانگریس حکومت کے دور میں جب بدعنوانی کی بات اٹھی تو اسی میڈیا نے کھل کر لکھا تھا لیکن وہی میڈیا اب بی جے پی کے خلاف لکھتا ہے تو اسے ٹرول کیا جا رہا ہے،ظاہر ہے کہ آج میڈیا کی آزادی اور صحافیوں پر خطرہ منڈلا رہا ہے اور یہ خطرہ بہت بڑا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: