جرمن حکومت کا تارکین وطن کی تعداد محدود کرنے کا فیصلہ

جرمنی کی حکومت نے تارکین وطن کی تعداد کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جرمن چانسلراینجلا مارکل حکومتی اتحادی پارٹیوں کی تنقید اورحکومتی اتحادی جماعت سی ڈی یو اور سی ایس یو کیساتھ طویل مذاکرات کے بعد جرمنی میں تارکین وطن اورسیاسی پناہ لینے والوں کی تعدادکومحدودکرکے سالانہ 2لاکھ کرنے پرراضی ہوگئی ہیں ۔

اس سے قبل جرمن چانسلرتارکین وطن کی تعدادکم کرنے پرراضی نہیں تھیں،غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمن چانسلر سے اتحادی جماعتوں کے درمیان مذاکرات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جرمنی انسانی ہمدردی کے تحت تارکین وطن اورپناہ گزینوں کو پناہ دیگا لیکن یہ تعداد2لاکھ سالانہ سے تجاوز نہیں کرے گی ۔

اس سے قبل 2015میں جرمن چانسلر نے تارکین وطن اور پناہ گزینوں کو جرمنی آنے کی اجازت دی تھی تو دنیا بھر سے 10 لاکھ کے قریب پناہ گزینوں نے جرمنی کا رخ کرلیا تھا جس کے باعث سماجی فلاحی بہبودکے نظام پر اثرپڑا اور جرمن سوسائٹی میں تارکین وطن کے خلاف جذبات میں بھی اضافہ ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: