خواتین کی چٹیا کاٹنے کے واقعات: مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹرڈاؤن

حریت قیادت کی کال پر مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی چٹیا کاٹنے کے واقعات کے خلاف مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنما سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی کال پر خواتین کو ہراساں کئے جانے اور ان کی چٹیا کاٹنے کے واقعات کے خلاف وادی بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔

گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران وادی میں خواتین کی چٹیا کاٹنے کے 40 واقعات سامنے آئے

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بھی وادی میں سیکیورٹی کی صورتحال پر سوالا ت اٹھا دیئے ہیں جب کہ بے بس انتظامیہ نے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف معلومات دینے پر 6 لاکھ روپے انعام کی رقم کا اعلان کیا ہے۔

کٹھ پتلی حکومت نے خواتین کی چٹیا کاٹنے کے خلاف احتجاج کی کال دینے پر 6 اکتوبر کو حریت قیادت کو نظربند کردیا تھا تاہم حریت رہنماؤں نے ایک مرتبہ پھر احتجاج اور شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: