دبئی ٹیسٹ : پاکستان 262 رنز پرڈھیر

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دبئی ٹیسٹ میںقومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 262 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا نے پاکستان کو فالو آن نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سری لنکا کے 482 رنز کے جواب میں پاکستان نے کھیل کے تیسرے روز 51 رنز بغیر کسی نقصان سے اننگز کا آغاز کیا تو سمیع اسلم 30 اور شان مسعود 15 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز اپنایا اور اسکور کو آگے بڑھاتے ہوئے مجموعی اسکور میں 10 رنز کا اضافہ کیا ہی تھا کہ 61 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود لہیرو گیمج کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ شان مسعود 72 گیندوں پر صرف 16 رنز بنا سکے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ سمیع اسلم کی گری جو 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اسد شفیق 12 رنز بناکر سرنگا لکمل کا شکار بنے۔بابر اعظم بھی 109 کے مجوعی اسکور پر 8 رنز بناکر پویلین لوٹے جب کہ اظہر علی 59 رنز بناکر ہیراتھ کا شکار ہوئے۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد 14 اور محمد عامر 7رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ پاکستان کی آٹھویں وکٹ حارث سہیل کی گری جنہوں نے 56 رنز کی اننگ کھیلی۔

پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگ میں 262 رنز بناکر آؤٹ ہوئی جب کہ پاکستان کی جانب سے اظہر علی 59 اور حارث سہیل 56 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔سری لنکا کی جانب سے ہیراتھ، پریریرا نے 3،3 اور لکمل اور گمیج نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پہلی اننگز میں بولنگ کی ناکامی کے بعد پاکستان کی بیٹنگ کی آزمائش شروع ہوگئی جبکہ ٹیم کے لئے افسوسناک بات یہ ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر زخمی ہونے کے بعد ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: