پاکستان میں اسمارٹ فون صارفین کےلیےخوشخبری

سام سنگ نے اپنی جدید ترین گلیکسی نوٹ 8 سمارٹ ڈیوائس پاکستان میں بھی متعارف کروا دی جو تکنیکی سوچ رکھنے والے صارفین کی زندگیوں کو فروغ دینے کے لئے دلچسپ ایس پین اور متعدد دیگر انقلابی ٹیکنالوجی پر مشتمل خصوصیات کی حامل ہے۔

گزشتہ روزافتتاحی تقریب میں سام سنگ پاکستان اور افغانستان کے صدر وائی جے کم نے کہا کہ ہمیں اس طاقتور ڈیوائس کو متعارف کرانے پر فخر ہے۔

یہ فون آج کے انتہائی مسابقتی اور تیز رفتار دنیا میں سبقت حاصل کرنے کے خواہاں صارفین کے لئے طاقتور عالمی رابطےکا ذریعہ ہوگا۔

سام سنگ موبائلز کے سربراہ عمر گھمن نے کہا کہ نوٹ 8 کا ڈیزائن ایک بڑے انفینٹی ڈسپلے کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ طاقتور ایس پین ٹیکنالوجی کے ساتھ یہ ڈیوائس یقینی طور پر صارفین کی توقعات پر پوری اترے گی اور انہیں اپنی تخلیق کے اظہار کیلئے زیادہ آزادی فراہم کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: