مکی آرتھر ورلڈ کپ 2019 تک ٹیم کا کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو ورلڈ کپ 2019 تک ٹیم کا کوچ مقرر کردیا۔

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے مکی آرتھر کو گذشتہ برس مئی میں دو سال کے لیے پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا، ان کی مدتِ ملازمت آئندہ برس اپریل میں ختم ہوناتھی جس میں ورلڈ کپ 2019 تک توسیع کردی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مکی آرتھر نے پی سی بی سے ان کے ہمراہ کام کرنے والے دیگر کوچنگ سٹاف کے معاہدوں میں توسیع کی بھی درخواست کی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن اور باولنگ کوچ اظہر محمود کو مکی آرتھر کی ہی تجویز پر ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کے بعد مکی آرتھر ورلڈکپ 2019 کے لیے بھی بہترین کوچ ثابت ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 ءمیں انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: