امریکا کی افغانستان میں فضائی کارروائی

امریکی فوج نے وسیع اختیارات ملنے کے بعد، افغانستان میں طالبان کے خلاف جمعے کو پہلی فضائی کارروائی کا آغاز کیا،نئے اختیارات کے تحت امریکی فوجیں باغیوں کے خلاف کارروائی کر سکتی ہیں۔

پینٹاگان کے پریس سکریٹری پیٹر کوک کے مطابق فضائی کارروائی نئے اختیارات کے مطابق ’’افغانستان کے جنوبی حصے میں‘‘ کی گئی۔

wp-1466838465271.jpg

اُنھوں نے بتایا کہ ’’نشانے ٹھیک ٹھیک اہداف پر لگے‘‘۔ کوک نے کہا کہ یہ افغان افواج کی صلاحیت بڑھانے کا سبب بنے گا۔

 

اس سے پہلے ، امریکی کمانڈروں کو اختیار دیا گیا تھا کہ صرف زمین پر موجود امریکی افواج کے تحفظ کے لیے فضائی کارروائی کی جاسکتی ہے، جب اُنھیں طالبان کے حملے کا خطرہ ہو

افغانستان میں 9800 امریکی فوج موجود ہے۔ اوباما انتظامیہ کی پالیسی کے مطابق، اس سال کے اواخر تک یہ تعداد کم ہو کر 5500 رہ جائے گی۔

x

Check Also

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست کلارک گے فورڈ سے منگنی ...

سری نگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر ...

بورس جانسن وزیراعظم کی دوڑ سے باہر

لندن کے سابق میئر اور کنزرویٹو جماعت کے رہنما بورس جانسن نے اعلان کیا ہے ...

%d bloggers like this: