شامی فوج مشرقی شہر میادین میں داخل

شامی صدر بشار الاسد کی فوج روسی عسکری مدد کے ساتھ مشرقی شہر میادین میں داخل ہو گئی ۔ اس شہر پر قابض دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جنگجوؤں کو پسپائی کا سامنا ہے۔

شام کے حالات پر نگاہ رکھنے والے مبصر گروپ سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے میادین میں شکست کو داعش یا ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔

میادین کو شام میں داعش کے زیر قبضہ اہم اور مرکزی مقامات میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔ یہ شہر شام کے تیل پیدا کرنے والے صوبے دیرالزور کے انتظامی علاقے میں شامل ہے۔

اسی صوبے کو ’اسلامک اسٹیٹ‘ کا سکیورٹی اور فوجی مرکز خیال کیا جاتا ہے۔

تنظیم کے خود ساختہ دارالخلافہ الرقہ سے فرار ہونے والے جہادیوں کا بڑا ٹھکانہ میادین اور البُو کمال کے شہر سمجھے جاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: