لاس ویگاس؛ حملہ آور کے ہوٹل کی تصاویر جاری

لاس ویگاس میں خونی حملے کے بعد امریکی حکام نے حملہ آور کے ہوٹل کی تصاویر جاری کردیں۔ دو دن گزرنے کے بعد بھی تفتیشی اداروں کوحملے کی وجوہات کا علم نہ ہوسکا۔ ملزم نے حملےسےایک ہفتہ پہلے فلپائن میں اپنی گرل فرینڈ کے پتے پر ایک لاکھ ڈالر بھیجے تھے۔

امریکی حکام نے لاس ویگاس میں خون کی ہولی کھیلنے والےاسٹیفن پیڈوک کے کمرے کی تصاویر جاری کی ہیں۔ تصاویر میں ایک جانب اسٹیفن پیڈوک مردہ حالت میں پڑا ہے جب کہ کمرے میں موجود اسلحہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
حملہ آور نے مختلف قسم کی 42 رائفلیں جمع کررکھی تھیں جن میں سے 23 حملے کی رات اس کے ہوٹل کے کمرے میں پائی گئیں۔ ان میں 4 ڈی ڈی ایم فور رائفل، 3 ایف این 15 رائفل، ایک اے کے 47،ایک کولٹ اے آر 15 بھی شامل ہےجبکہ ایک رائفل کو خاص طور سے آٹو میٹک بھی بنایا گیا تھا۔
اسٹیفن نے پولیس کی آمد سے آگاہ رہنے کے لیے کمرے کے اندر اور باہر کیمرے بھی لگا رکھے تھے۔

دوسری جانب لاس ویگاس کے شہری زخمیوں کے لیے خون کے عطیات دے رہے ہیں۔ حملے میں 500 سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے اب بھی20 کی حالت تشویشناک اور سو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات ہوئی ہے۔ کینیڈین وزیر اعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ سے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔
متاثرین سے دکھ کے اظہار کے لیے واقعے کی جگہ پر لوگوں نے شمعیں روشن کیں اور اور پھول رکھے۔
یاد رہےاتوار اور پیر کی درمیانی رات لاس ویگاس میں کنسرٹ کے دوران 64 سالہ اسٹیفن پیڈوک نے ہوٹل کی 32ویں منزل سے لوگوں پر گولیاں برسادی تھیں جن میں 59 افراد ہلاک اور 527 زخمی ہوگئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: