بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ، 2 بچے شہید

بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے دیہی آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے دو بچے شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیہ کے مطابق بھارتی فوج نے راولا کوٹ اورچڑی کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کر دی، جس میں دیہی آبادی کو نشانہ بنایا گیا، فائرنگ سے دو بچے شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پرکاکوٹا، شفر، سیریان، ناراکوٹ کی آبادی کو نشانہ بنایا۔
بھارتی مارٹر گولےگاؤں شفرمیں سخی کیانی کےگھر پرگرے۔
پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا جس سے دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ کنٹرول لائن پر فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج کی چوکیوں سے بھارتی چوکیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جارہی ہے جس پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور 5 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
جب کہ بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: