حلف نامہ اصل شکل میں واپس لانے کے لئے ترمیمی بل پراتفاق

حکومت اور اپوزیشن نے انتخابی اصلاحات بل کی منظوری کے دوران کاغذات نامزدگی فارم کے حلف نامے میں ہونے والی تبدیلی کو دوبارہ اصل شکل میں لانے پر اتفاق کیا ہے۔ تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ ترمیم لانا ہی ہے تو شق 203کو بھی ختم کریں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کے دوران امیدواروں کے کاغذات نامزدگی فارم میں حلف نامے میں تبدیلی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے بعداسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پارلیمانی رہنماؤں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون زاہد حامد کا کہنا تھا کہ حلف نامے کو اس کی اصل شکل میں بحال کریں گے جس پر کسی کو اعتراض نہیں ہوگا۔
زاہد حامد کے مطابق قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کے دوران ترمیمی بل پیش کریں گے اور پرانے حلف نامے کو دوبارہ کاغذات نامزدگی کا حصہ بنائیں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ یہ ایک کلیریکل غلطی ہے،حلف نامے کے لیے ایک اور ترمیم لانے کا کہا ہے،اتفاق ہوگیا ہے کہ حلف نامے کو اصل شکل میں بحال کیا جائے۔
ایاز صادق نے کہا کہ جب غلطی کا احساس ہو تو درستی کرنا کوئی غلط بات نہیں۔
تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن بل میں ترمیم کرکے حلف نامے کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ بڑا حساس ، جذباتی اور اہم مسئلہ ہے۔کاغذات نامزدگی کو اصل شکل پر لانے کا فیصلہ ہوا ہے ،اتفاق کیا ہے کہ کل انتخابی اصلاحات بل میں ایک ترمیم کی جائے گی، میں نے تجویز دی ہے کہ شق 203 پر بھی نظرثانی کی جائے، کل معمول کی کارروائی معطل کر کے ترمیم پیش کی جائے گی۔
رہنما پیپلزپارٹی نوید قمر نے کہا کہ حکومت نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے، تمام پارلیمانی جماعتوں نے معاملہ حل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: