کنگنا رناوت پر ’ بلیک میلنگ ‘ کا مقدمہ درج

بالی ووڈ اداکارریتھک روشن اور اداکارہ کنگنا رناوت کے مابین تنازع شدت اختتا کرگیا ،بالی ووڈ کی’ کوئین‘ پر بلیک میلنگ کا مقدمہ دائر ہوگیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریتھک روشن کے وکیل مہیش جیٹھ ملانی نے کنگناکے خلاف ممبئی پولیس کے کرائم برانچ محکمے میں 29 صفحات پر مبنی درخواست دی اور مقدمہ درج کرایا ۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریتھک روشن کو کنگنا رناوٹ کی جانب سے نازیبا ای میل بھیجی گئیں، اداکار کو بلیک میل اور پریشان کیا گیا۔

ریتھک روشن کی قانونی ٹیم کی جانب سے ممبئی پولیس کے سائبر کرائم سیل میں رواں برس 8 اپریل کو کنگنا رناوت کے خلاف درخواست دی گئی، تاہم اس کی تفصیلات اب سامنے آئی ہیں۔

ریتھک روشن اور کنگنا رناوت کے درمیان گزشتہ برس سے لفظی جنگ چل رہی ہے ،جس میں گرم سرد موسم آتے رہتے ہیں، حالیہ گرمی فلم ’ سمرن‘ کے پروموشن کے لئے کنگنا کے رجت شرما کو دئیے گئے انٹرویو سے پیدا ہوئی ہے ۔

اس انٹرویو میں کنگنا رناوت نے ریتھک روشن کے ساتھ اپنے تعلق پر کھل کر اظہار خیال کیا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: