اب تک شعیب کو صرف چائے بناکر پلائی ہے

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ اپنے شوہر کو اب تک صرف چائے بناکر پلائی ہے ،کھانے سے بے پناہ محبت ہے لیکن پکانا نہیں آتا جس کی انہیں بھی شکایت ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ انٹرویو میں ثانیہ مرزا کا کہناتھاکہ اگر وہ ٹینس اسٹار نہ ہوتی تو ڈاکٹر بنتی اورجب بھی کھیلنا چھوڑوں گی تو انٹریئر ڈیزائنر بننا پسند کروں گی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ شادی کے 7 برس میں شوہر کو صرف چائے ہی بناکر دی ہے،مجھے کھانا بنانا نہیں آتا لیکن کھانے سے محبت ہے،ا س بات سے شوہر کو شکایت ہے۔

ثانیہ نے مزید کہا کہ شعیب ملک کے ساتھ ان کا رشتہ باہمی احترام پر مبنی ہے، جس سے تعلقات جاری ہیں، ہم جیسی شخصیات کے بھی عام لوگوں جیسے مسائل ہوتے ہیں،ہر جوڑے کی زندگی میں اتار چڑھائو آتا ہے۔

بھارتی ٹینس اسٹار نے بائیوپک میں کام کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ مجھے ایسا نہیں لگتا ، میں کیمرا فرینڈلی نہیں ہوں ،اداکاری میرے لئے کچھ مشکل ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: