یوم عاشور روایتی عقیدت و احترام سے منایا گیا

نواسہ رسول امام حسینؓ کا یوم شہادت آج روایتی عقیدت و احترام سے منایا گیا ہے ملک بھر میں نکالے گئے جلوس منزل پر پہنچ گئے، عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شریک تھی ،جلوسوں کے اختتام پر مجلس شامِ غریباں جاری ہیں۔

میدان کربلا میں امام عالی مقام حضرت امام حسیناور ان کے جان نثار ساتھیوں نے اسلام کی عظمت کے لیے مصائب کا سامنا کیا اور باطل کے سامنے سرجھکانے کے بجائے سر کٹا کر تاریخ رقم کی۔اس عظیم قربانی کی یاد میں آج قریہ قریہ گلی گلی مجالس عزا کے بعد ماتمی جلوس برآمد ہوئے۔

شہدائے کربلا کے غم میں شہر شہر جلوس اور ماتم ہوا، کراچی۔ لاہور۔ راولپنڈی۔ پشاور۔ کوئٹہ اور ڈی آئی خان میں مرکزی جلوس منزل پر پہنچ گئے۔

جلوس میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی جہاں زنجیر زنی اور نوحہ خوانی کی گئی، کراچی میں مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوا، شرکاء نے تبت سینٹرکے قریب نماز ظہرین ادا کی۔

یوم عاشورپرکراچی میں خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا تھا۔ نمائش سے کھارادر تک 150 سنائپرز مختلف عمارتوں پر تعینات ہیں۔ پولیس اور رینجرز کے ہزاروں اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے، جلوس کے راستوں کی 300 کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ ماتمی جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔

لاہور میں نثار حویلی اور فیصل آباد سے برآمد جلوس میں عزاداروں نے نواسہ رسول کو خراج عقیدت پیش کیا۔

راولپنڈی کا مرکزی جلوس تیلی محلہ سے برآمد ہوا، ملتان کے حرم گٰیٹ چوک سے برآمد جلوس میں استاد شاگرد کا تعزیہ بھی شامل تھا۔

پیپلزمنڈی پشاور ، ڈی آئی خان ۔ کوئٹہ اور دیگر شہروں سے بھی عزاداروں کا ماتمی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا منزل پر پہنچے گا۔

ملک بھر میں مرکزی جلوس کے روٹس پر موبائل سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: