خواتین کرکٹ ،ثناء میر کپتانی سے فارغ

ورلڈ کپ میں ناکامی اور ناقص کار کردگی کے بعد پی سی بی نے قومی خواتین کر کٹ میں بڑے پیمانے پر آ پریشن کلین اپ کرتے ہوئے کئی تبدیلیاں کردی ہیں، ثناء میر کو کپتانی سے ہٹا کر بسمہ معروف کو کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی خوا تین کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناءمیر کو ون ڈے کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا ہے تاہم انہیں ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کی سلیکشن کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
بسمہ معروف کو ون ڈے کی کپتانی سونپ دی گئی جو پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتان ہیں۔مارک کولس قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر کیا ہے، چیف سلیکٹر محمد الیاس سمیت سلیکشن کمیٹی کو فارغ کرتے ہوئے گھر بھیج دیا گیا ، ٹیم منیجر عائشہ اشعر کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ویمنز کرکٹ ٹیم کی جنرل منیجر شمسہ ہاشمی بھی عہدے پر برقرار نہیں رہی ہیں اور نئے جی ایم کی تقرری تک عائشہ اشعر قائم مقام جی ایم ہوں گی۔
پی سی بی کا کہنا ہےکہ ان تمام تبدیلیوں کا مقصد پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو مضبوط کرنا اور ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق تمام تبدیلیوں کا مقصد خواتین کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
اس بات کا امکان ہے کہ ثناء میر جلد اپنے مستقبل کے بارے میں اہم فیصلہ کریں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: