لاہور: کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشت گرد ہلاک

لاہورمیں سگیاں پل کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشت گرد ہلاک،3 فرار، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ،اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرنے کا دعوی،ایک ملزم کی شناخت ہوگئی ۔
سی ٹی ڈی کے مطابق اطلاع ملنے پر کہ سات سے آٹھ دہشت گرد دریائے راوی میں سگیاں پل کے قریب ڈیرہ سائیں ساندہ تھانے کی حدود میں چھپے ہوئے ہیں کارروائی کی گئی۔
کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 فرار ہو گئے۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ۔ ہلاک ہونے والے ایک دہشت گرد کی شناخت ضرار کے نام سے ہوئی جو بہاؤلنگر کا رہائشی بتایا جاتا ہےاور پولیس حراست سے فرار ہوا تھا۔
علاقے کو گھیرے میں لےکر فرار دہشت گردوں کی تلاش کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: