جرمنی :مہاجرین کے لیے ڈیڑھ لاکھ ملازمتوں کے مواقع

کم ہنر مند تارکین وطن کے لیے ملازمتوں کے مواقع سے متعلق جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے رپورٹ جاری کی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس وقت جرمنی میں مہاجرین کے لیے ایسی ملازمتیں موجود ہیں، ، جو کم تعلیم یافتہ ،غیر کوئی ہنر بھی کرسکتے ہیں۔

migrant in germany

جن میں صفائی ستھرائی، فن تعمیر اور دیگر ایسے شعبوں میں کام کر سکتے ہیں، جہاں کام کرنے کے لیے زیادہ پیشہ ورانہ تربیت کی ضرورت نہیں ہوتی۔

آئی اے بی نے ویب سائٹ پر  جاری رپورٹ میں صرف ان ملازمتوں کا جائزہ لیا، جن کے لیے ہنر اور تعلیمی قابلیت کی ضرورت نہیں ہے۔ تحقیق کے مطابق اس وقت جرمنی میں صرف ایسی خالی اسامیوں کی تعداد بھی دو لاکھ دو ہزار کے قریب ہے، جہاں غیر ہنر مند تارکین وطن کام کر سکتے ہیں۔

جرمنی آنے والے نئے پناہ گزینوں کے لیے روزگار کے حصول میں سب سے بڑی رکاوٹ اُن کا کم تعلیم یافتہ اور غیر ہنر مند ہونا ہے اسکے علاوہ ایک اور  بڑی رکاوٹ جرمن زبان سے ناواقفیت بھی ہے۔ کچھ جرمن کمپنیاں اب دس فیصد تک ایسے ملازمین کو بھی نوکریاں فراہم کر رہی ہیں، جن کے پاس پیشہ ورانہ ڈگریاں نہیں ہیں۔ اس طرح کم تعلیم یافتہ تارکین وطن ان جگہوں پر کام کرنے والے ملازمین کے ساتھ معاون کے طور پر کام کر سکیں گے

x

Check Also

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست کلارک گے فورڈ سے منگنی ...

سری نگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر ...

بورس جانسن وزیراعظم کی دوڑ سے باہر

لندن کے سابق میئر اور کنزرویٹو جماعت کے رہنما بورس جانسن نے اعلان کیا ہے ...

%d bloggers like this: