ڈرون حملے نظراندازنہیں کرسکتے، وزیراعظم

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پرڈرون حملےنظراندازنہیں کرسکتا، اب امریکی فوجی اڈوں کی مزید ضرورت نہیں،امریکا کوچاہیے کہ پاکستان اوربھارت کےساتھ یکساں برتاؤکرے۔

امریکی تھنک ٹینک کونسل آف فارن ریلیشنز میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت سےخطرات کامقابلہ کرنے کے لیے صرف مختصرفاصلےتک مارکرنے والےنیوکلیئرہتھیارہیں، پاکستان کا ایٹمی پروگرام انتہائی محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ پاک امریکا تعلقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ، ہتھیار انتہا پسندوں کے ہاتھ لگنے کا کوئی امکان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں بھارت کا کوئی فوجی اور سیاسی کردار نہیں دیکھتا، اگر کوئی ملک دہشت گردی کے خلاف لڑ رہا ہے تو وہ پاکستان ہے، پاکستان میں حقانی یا اس جیسا کوئی نیٹ ورک موجود نہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستانی ایٹمی پروگرام کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم انتہائی محفوظ ہے، وقت نے ثابت کیا ہے ہم ایٹمی ہتھیاروں کے معاملے پر انتہائی ذمے دار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اسامہ بن لادن کی موجودگی کی معلومات نہیں تھی۔ ہماری خواہش تھی کسی ایکشن سے پہلے ہمیں اعتماد میں لیا جاتا، وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاک امریکا تعلقات میں کوئی رکاوٹ نہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ سیاسی تبدیلی عدالتوں کے ذریعے نہیں ، ووٹوں کے ذریعے آنی چاہیے ، عمران خان اور ہمارا منشور الگ الگ ہے، سیاست میں اخلاقیات ، باہمی احترام پر یقین رکھتےہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: