2 ماہ میں بینک ڈیپازٹس میں سوا 3 کھرب سے زائد کمی

مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران بینکوں کے ڈیپازٹس میں سوا تین کھرب روپے سے زائد کی کمی اور نجی شعبے کو جاری قرضوں میں بھی کمی کا رجحان دیکھا جارہاہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے اگست کے اختتام تک کمرشل بینکوں میں ڈپازٹس میں 3 کھرب 29 ارب 28 کروڑ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈپازٹس کا مجموعی حجم 116 کھرب 51 ارب 41 کروڑ روپے رہ گیا۔

جون کے اختتام پر بینکوں میں 119 کھرب 80 ارب 70 کروڑ روپے جمع کرائے گئے تھے، گزشتہ مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران بینکوں کے ڈیپازٹس میں ایک کھرب 6 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

2 ماہ کے دوران بینکوں کی طرف سے نجی شعبے کو دیئے جانے والے قرض میں 1 کھرب 41 ارب 41 کروڑ روپے کی کمی دیکھی گئی اور ان کا مجموعی حجم 60 کھرب 35 ارب روپے رہ گیا۔

بینکوں کی طرف سے حکومتی پیپرز میں کی جانے والی سرمایہ کاری کا حجم بھی 21 ارب 31 کروڑ روپے کی کمی سے 81 کھرب 45 ارب روپے رہ گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: