حدیبیہ ملز ریفرنس، نیب نے اپیل دائر کردی

نوازشریف کے بعد شہبازشریف کا خاندان بھی مشکلات میں گھرنے لگا۔

نیب نے حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
نیب نے سپریم کورٹ سے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
اس سے پہلے شیخ رشید کی درخواست میں نیب نے سپریم کورٹ کو اپیل دائر کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
14 ستمبر کو چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں حدیبیہ پیپرز ملز کیس دوبارہ کھولنے کے لیے اپیل دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔
نیب ذرائع کے مطابق پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں کیس کی تحقیقات کی جائیں گی۔۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 4 اپریل 2000 میں نیب کے سامنے منی لانڈرنگ کا اعترافی بیان دیا تھا۔
حدیبہ پیپرز مل کیس میں اسحاق ڈار پر 14.86 ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔
بعد میں اسحاق ڈار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ مشرف دور میں ان سے زبردستی بیان لیا گیا جس پر لاہور ہائیکورٹ نے حدیبیہ ریفرنس ختم کر دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: