نوازشریف بھی لندن بیٹھ کر خطاب کریں گے، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ نوازشریف اور الطاف حسین دونوں لندن میں بیٹھ کر خطاب کیا کریں گے۔

دونوں کا دوست بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی چارٹر آف مک مکا تھا۔
آصف زرداری اور نوازشریف نے مل کر ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔
پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو چاہیے کہ ان دونوں سے دوری اختیار کرے۔
عمران خان نے کہا کہ انصاف کانظام نوازشریف پرہاتھ نہیں ڈال رہا تھا۔
نوازلیگ نے سارے ادارے تباہ کردیئے، ان سے بڑا ملک دشمن کوئی نہیں۔
نوازشریف اپنی چوری بچانے کیلئے عدلیہ اور فوج کے پیچھے پڑ گئے۔
پہلی مرتبہ آرمی چیف کہہ رہا ہے جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان پر انہوں نے کہا کہ یہ بیان تو ٹرمپ اور مودی کے ہیں۔
کوئی اپنی فوج کو اتنا بدنام نہیں کرتا جتنا نوازلیگ کر رہی ہے۔
اب ثابت ہوگیا کہ ڈان لیکس کے پیچھے مریم نواز کا ہاتھ تھا۔
عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان کا نہیں، نوازشریف اور آصف زرداری کا ہے۔
توہین عدالت کا حق صرف سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے پاس ہے۔
الیکشن کمیشن عدالت نہیں ان کا کام شفاف الیکشن کرانا ہے۔
این اے 120 میں وفاقی، صوبائی مقامی حکومتیں نوازلیگ کی مدد کرتی رہیں اور الیکشن کمیشن سویا رہا۔
میرے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ ایفیڈرین عباسی سے کرایا گیا۔
سب کو پتا ہے باہر کرکٹ کھیلتا تھا، وہاں سے پیسہ لایا۔
کوئی بتا دے میرا جرم کیا ہے؟ ۔
نوازشریف اور آصف زرداری نیب اور الیکشن کمیشن اپنا لے آئے، نگران حکومت بھی اپنی لے آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اصل اپوزیشن لیڈر چاہتے ہیں تاکہ مسائل پر بات کرے۔
انہوں نے سوال کیا کہ انصاف ڈھونڈنا ہے تو عدلیہ کے علاوہ کہاں جائیں؟۔
سڑکوں پر تھے تو کہتے تھے عدلیہ میں جائیں۔
عدلیہ میں گئے تو کہتے ہیں ’’جوڈیشل کو‘‘ ہوگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: