این اے 120 کی کوریج، پی ٹی وی کی پیشی

لاہور کے حلقے این اے 120 میں حکمران جماعت اور خصوصاً مریم نواز کی بھرپور کوریج کرنے پر پی ٹی وی مشکل میں پڑ گیا۔

جنرل مینجر پی ٹی وی کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور بتایا کہ گزشتہ سماعت پر جاری نوٹس پر جواب جمع کرایا تھا۔
پی ٹی وی کے وکیل نے این اے 120 کی کوریج کی تفصیلات بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں پرویز رشید، مائزہ حمید،طلال چوہدری،کیپٹن صفدر،شائستہ پرویز،ملک سیف الملوک،رخسانہ کوکب اور چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف بھی کیس کی سماعت ہوئی۔
میاں محمود الرشید اور سعدیہ سہیل رانا کے خلاف بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی زیرسماعت آئی۔
تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید اور سعدیہ سہیل رانا کی جانب سے ایڈوکیٹ شاہد نسیم گوندل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
پرویز رشید کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ضابطہ اخلاق میں سینیٹر پر انتخابی حلقے میں جانے پر پابندی کا ذکر نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تمام نوٹسز کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: