مصور تصدق سہیل انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل

نامور مصور اور افسانہ نگار تصدق سہیل کو شدید علالت کے باعث سول ہستپال کراچی کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کر دیا گیا۔

تصدق سہیل کے خاندان کا کوئی بھی فرد اسپتال میں موجود نہیں تاہم آرٹ گیلری سے تعلق رکھنے والے چند نوجوان اسپتال میں ان کے ساتھ ہیں۔

تصدق سہیل کو آج ہی شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد سے کراچی لایا گیا لیکن کوئی بھی ایسا فرد ان کے ساتھ اسپتال میں موجود نہیں ہے جو کہ ڈاکٹرز کو ان کی درست معلومات فراہم کر سکے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ کوشش کر رہے ہیں کہ تصدق سہیل کی میڈیکل ہسٹری معلوم کی جا سکے لیکن ان کے ہوش میں نہ ہونے کے باعث علاج میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تصدق سہیل 30 اکتوبر 1930 کو جالندھر میں پیدا ہوئے اور 1955 میں کراچی منتقل ہوئے جہاں انہوں نے اپنے ماموں کے گھر میں رہتے ہوئے اپنا پہلا افسانہ لکھا

تصدق سہیل کا شمار پاکستان کے صف اول کےمصوروں میں ہوتا ہے ۔وہ نوجوانی میں کہانیاں لکھتے تھے لیکن جوانی میں پہنچنے کے بعد انہوں نے کہانیاں لکھنا کم کردیں اور افسانے پینٹ کرنے لگے ۔

ان کے ابتدائی افسانے نیم کمرشل رسالوں میں شائع ہوئے لیکن بعد میں ان کا کام معروف ادبی اشاعتوں کا بھی حصہ بنیں۔

تصدق سہیل حلقہ ارباب زوق کے اس دور میں جوائنٹ سیکریٹری بھی رہے جب معروف اردو شاعر ن م راشد حلقے کے سیکریٹری تھے۔

تصدق سہیل اپنے مختلف انٹرویوز میں اکثر بتاتے تھے کہ وہ مصور نہ بنتے اگر انہوں نے لندن کے سینٹ مارٹن اسکول آف آرٹ کے باہر لڑکیوں کی قطار نہ دیکھی ہوتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: