سلمان خان، اکشے کمار اور کرن جوہر ایک ساتھ

بالی وڈ اسٹار سلمان خان، اکشے کمار اور کرن جوہر نے ’’جنگ آف سارا گڑھی‘‘ کی بجائے ایک اور پروجیکٹ پر کام کرنے کی تیاری کرلی۔

سلمان خان، اکشے کمار اور کرن جوہر نے ’’جنگ آف سارا گڑھی‘‘ پروجیکٹ پر ساتھ کام کرنے کا اعلان کیا تھا، فلم کو پروڈیوس سلمان خان کررہے تھے اور کرن جوہر ہدایت کار تھے جب کہ اکشے کمار مرکزی کردار ادا کررہے تھے۔

سلومیاں کے قریبی دوست اجے دیوگن بھی 2 سال سے اسی کہانی پر کام کررہے تھے جس کے باعث انہوں نے سلمان کو اس کہانی پر کام کرنے سے روک تھا۔

اجے کی درخواست کے بعد سلمان نے اس پروجیکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا لیکن اب یہ تینوں کی جوڑی ایک اور فلم پر کام کررہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تینوں اسٹارز کی جوڑی ایک اسپورٹس فلم بنانے کی تیاری کررہی ہے جس میں اکشے کمار مرکزی کردار میں نظر آئیں گے اور کرن جوہر اور سلمان اسے پروڈیوس کریں گے۔

فلم سے متعلق باقاعدہ اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا تاہم فلم کی حتمی کاسٹ اور شوٹنگ کا اعلان بھی جلد متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: