این اے120 میں سیاسی دنگل کی تیاریاں مکمل

حلقے این اے ایک سو بیس میں ضمنی انتخاب کل ہوگا، تین لاکھ اکیس ہزار سات سو چھیاسی ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

قومی اسمبلی کی اس نشست پر مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی سمیت چوالیس امیدوار قسمت آزما رہے ہیں، شیر پھر سے دھاڑے گا، بلا بازی مارے گا ؟ یا تیر کا وار سب کو بیکار کردے گا ؟ فیصلے کی گھڑی کے لئے کاونٹ ڈاون جاری ہے۔

مسلم لیگ ن کی کلثوم نواز اور تحریک انصاف کی یاسمین راشد میں کانٹے کا مقابلہ ہے، پیپلزپارٹی کے فیصل میر اور جماعت اسلامی کے ضیاء الدین انصاری بھی میدان مارنے کا دعوی کررہے ہیں ۔

حلقے میں ووٹرز کی تعداد ہے تین لاکھ اکیس ہزار سات سو چھیاسی ہے پولنگ کے لئے دو دو بیس پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، جن میں سے مردوں کے لئے ایک سو تین جبکہ خواتین کے اٹھانوے اور انیس پولنگ اسٹیشن مخلوط ہیں ۔

انتخابی سامان کی ترسیل فوج کی نگرانی میں کی گئی ہے،39پولنگ سٹیشنوں پر آزمائشی بنیادوں پر بائیومیٹرک مشینوں کا استعمال کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیمیں انتخابی عمل کی نگرانی کریں گی۔

دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات میں نوازشریف نے اکانوے ہزار چھ سو چھیاسٹھ ووٹ لے کر یہ نشست جیتی تھی ، تحریک انصاف کی یاسمین راشد باون ہزار تین سو اکیس ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں تھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: