فیصلہ کرو عدلیہ کے ساتھ ہو یا ڈاکو کے ساتھ

خوشاب میں جلسے سے خطاب کرتے عمران خان کا کہنا تھا کہ 21 سال پہلے خوشاب میں پہلی مرتبہ سیاسی تقریر کرنے آیا،21سال سے کوشش کررہاہوں، اب عوام کو سمجھ آگئی ہے، سیاست سے پہلے مجھے شکار کا شوق تھا،کرپشن ملک کو دیمک کی طرح کھا جاتی ہے، میں آپ کے سارے مسئلے جانتا ہوں، خوشاب کے مسئلے وہی ہیں جو میانوالی کے ہیں، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے۔

عمران خان نے کہا کہ امیر ترین ملک بھی کرپشن سے غریب ہوجاتا ہے،کانگو میں بہت وسائل ہیں،ہیرے جواہرات ہیں،کانگو میں کرپشن کی وجہ سے بے انتہا غربت ہے، کوئی سوچ نہیں سکتاتھا سنگاپور پاکستان کا مقابلہ کرسکتا ہے، سنگاپور کے ایک وزیراعظم نے کرپشن کیخلاف سخت ایکشن لیا، چالیس پچاس لاکھ افراد کا ملک520ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کرتا ہے ، پاکستان کی اوسط آمدن 1500 ڈالر ہے، سنگاپور کی اوسط آمدن 50ہزار ڈالر ہے،سنگا پور میں کرپشن ختم ہوئی تو ملک ترقی کرگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا میں حکومتیں اپنے کسان کی مدد کرتی ہیں،حکومتیں ریسرچ کرتی ہیں، کسانوں کو سہولتیں دیتی ہیں،ہم بنگلہ دیش،سری لنکا اور ہندوستان سے بھی پیچھے رہ گئے، اس بدحالی کی وجہ ہے”مجھے کیوں نکالا”،ملک پر ڈاکو آکر بیٹھ جائیں تو ملک کنگال ہوتا ہے،حکمرانوں کے بچوں کے بچے بھی ارب پتی ہوگئے۔

سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ حکمرانوں کی چوری ملک کو دگنا نقصان پہنچاتی ہے،ایک نقصان ملک کا پیسہ چوری ہوتا ہے،دوسرا پیسہ ملک سے باہر جاتاہے، چھوٹا چور چوری کرے تو پیسہ ملک میں ہی خرچ کرتا ہے، بڑے چور چوری کرکے پیسہ باہر بھیج دیتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ ان کی باہر تو کیاپاکستان میں بھی پراپرٹی نہیں، اگر پیسہ حلال کا تھا تو مریم کو جھوٹ بولنے کی ضرورت کیوں پڑی؟ کل لاہور میں زبردست میچ ہونے والا ہے، کل تحریک انصاف کا مقابلہ حکومت سے ہے،کل جیت کے بعد آتش بازی ہوگی۔

عمران خان نے کہا کہ لاہور والے فیصلہ کریں گے وہ کس کے ساتھ کھڑے ہیں،جیل میں مجھے کوئی بڑا ڈاکو نہیں ملا، جیلوں میں صرف غریب اور کمزور لوگ ڈالے جاتے ہیں،نوازشریف!یہ نہ پوچھو کہ تمہیں کیوں نکالا،یہ پوچھو غریب لوگ جیلوں میں کیوں سڑ رہے ہیں،این اے120والو! پورا پاکستان آپ کی طرف دیکھ رہا ہے،فیصلہ کرو عدلیہ کے ساتھ ہو یا ڈاکو کے ساتھ،ن لیگ پیسے دے تو لے لو لیکن ووٹ تحریک انصاف کو دینا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کہتی ہیں میری ماں بیمار ہے ووٹ دے دو،انہوں نے ایک اسپتال نہیں بنایا جہاں کلثوم نواز کا علاج ہوسکے، پختونخوا میں چار سالوں میں پانچ گنا غربت کم ہوئی، پاکستان10سال میں10کروڑ غریبوں کو غربت سے نکال سکتا ہے، خیبر پختونخوا سب سے زیادہ دہشت گردی سے متاثر تھا،خیبر پختونخوا کی پولیس نے دہشت گردی پر قابو پایا،سندھ اور پنجاب کی پولیس ٹھیک کرکے دکھاؤں گا،کے پی نے کبھی ایک پارٹی کو دوسری مرتبہ منتخب نہیں کیا،پختونخوا میں اگلے الیکشن میں تحریک انصاف دوتہائی اکثریت سے جیتے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: