برسلزسے امریکا جانیوالے 8مسلمانوں کو روک دیا گیا

امریکا نے برسلز کے علاقے مولن بیک کے 8 مسلمان نوجوانوں کو امریکا جانے سے روک دیا ۔
یہ نوجوان اس 12 رکنی ٹیم کا حصہ تھے جو امریکا میں منعقد والی ایک آئی ٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے ائیرپورٹ پہنچے تھے ، جس کے بعد وفد کے باقی اراکین نے بھی جانے سے انکارکر دیا ۔
برسلز کی میونسپلٹی مولن بیک ایک مسلم اکثریتی علاقہ ہے جو یورپ میں ہونے والی دہشتگردی کے حوالے سےمشہور ہو گیا ہے ۔ مقامی حکومت مسلم نوجوانوں کو مختلف طریقوں سے مصروفرکھنے کی کوشش کر رہی ہے ۔
اسی پروگرام کے تحت مولن گیک کے نام سے ایک آئی ٹی پراجیکٹ شروع کیا گیاہے ،جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو امریکا بھیجا جا رہا تھا ۔
تاہم جب یہ 12 ارکان ائیرپورٹ پہنچے تو ان میں سے آٹھ افراد کو ائیر لائن نے مطلع کیا کہ وہ امریکا نہیں جا سکتے ۔ اس حوالے سے کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی ۔
یا د رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب مسلم نوجوانوں کو امریکا جانے سے روکا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد سے یورپین کیلئے بھی امریکا آنے کی پالیسی میں سختی کردی گئی ہے ۔ خصوصاً مسلمان نوجوانوں کو زیادہ مسائل کا سامنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: