ویسٹ انڈیز کی دورہ پاکستان کی یقین دہانی

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کُھلتے چلے جارہے ہیں، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے نومبر میں ٹیم کو پاکستان بھیجنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈیو کیمرون نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے ہمراہ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیکیورٹی اور دیگر انتظامات سے مطمئن ہیں۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے سربراہ کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پچھلے 4برس سے ہم دوست ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ سربراہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے جو یہاں دیکھا اس کے بعد رضامندی ظاہر کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: