ڈیرن سیمی کا آئی فون فروخت کر نے کا اعلان

آزادی کپ کھیلنے کیلئے ورلڈ الیون کے سکواڈ میں شامل ڈیرین سیمی نے اپنے مداحوں کو قدرے کم قیمت پر ”آئی فون 8“ بیچنے کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ آئی فون 8 فروخت کیلئے دستیاب ہے، اگر آپ خریدنے پر دلچسپی رکھتے ہیں تو مجھے ڈائریکٹ میسیج کریں، قیمت کم ہو سکتی ہے۔


جیسے ہی انہوں نے یہ اعلان کیا تو ہر کوئی حیران رہ گیا لیکن جب اس کے ساتھ موجود ”آئی فون 8“ کی تصویر دیکھی تو قہقہوں کا طوفان امڈ آیا اور لوگوں کو علم ہوا کہ ڈیرین سیمی بھی ”باریک“ ثابت ہوئے ہیں جو مذاق کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔
یہ تصویر ایپل کے اصلی آئی فون کی نہیںبلکہ ایک بچے کی ہے جس نے اپنی ایک آنکھ پر موبائل فون باندھ رکھا ہے اور اسے آئی فون کا نام دیا ہے۔ ڈیرین سیمی کو یہ تصویر اتنی پسند آئی وہ اسے شیئر کئے بغیر نہ رہ سکے اور اس کیساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں کیساتھ بھی دلچسپ مذاق کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: