وقار یونس اسلام آباد یونائیٹیڈ کے ہیڈ کوچ، ڈائریکٹر کرکٹ مقرر

اسلام آباد یونائیٹیڈ نے پاکستان سپر لیگ 2018 کے لیے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ باؤلر وقار یونس کی خدمات بطور ہیڈ کوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ حاصل کرنے کا اعلان کردیا۔

وقار 2010 سے 2012 اور پھر 2014 سے 2016 کے درمیان پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ ایک مرتبہ ٹیم کے باؤلنگ کوچ بھی رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وقار آئی پی ایل میں سنرائزرز حیدرآباد کے لیے 2013 سیزن میں باؤلنگ کوچ بھی رہے۔

پیشرفت پر اسلام آباد یونائیٹیڈ کے کپتان نے کہا کہ کسی بھی ایسے کپتان کے لیے جو خود بلے باز ہو، باؤلنگ کوچ کا ساتھ ہونا فائدہ مند ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ وقار یونس کے ساتھ پہلے بھی کام کرچکے ہیں اور ان کا انتخاب اسلام آباد یونائیٹیڈ کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ انہوں نے مصباح کے ساتھ پہلے بھی کام کیا ہے جب پاکستانی کرکٹ نچلی ترین سطح تک پہنچ چکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سالوں کے دوران وہ کئی مرتبہ مصباح کے ساتھ کام کرچکے ہیں اور ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر خوش ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹیڈ کا حصہ بننے پر وہ بہت خوش ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: