ہمارافرض ہےماضی کی کوتاہیاں دور کریں،وزیراعظم

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمارا فرض ہے ماضی کی کوتاہیاںدرست کریں،ڈیرہ بگٹی کے لیے پینےکےپانی اورگیس کامسئلہ مستقل طورپرحل کیاجائےگا۔وہ وقت دورنہیں جب بلوچستان ملک کاامیرترین صوبہ ہوگا۔

کچھی کینال منصوبےکی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کہ منصوبےکا سنگ بنیاد2002 میں رکھاگیا،آج افتتاح ہورہاہے۔آج نواز شریف کو یہاں ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نےکہا کہ 455کےمنصوبے بلوچستان میں لگائےجارہےہیں،ان میں بہت سےمنصوبے بن رہےہیں،15ارب روپےکی لاگت سے بلوچستان کےہرعلاقےمیں گیس پہنچائی جائے گی۔یہ بلوچستان کےعوام پرمنحصرہےکہ وہ کس کومنتخب کرتےہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ وقت دورنہیں جب بلوچستان ملک کاامیرترین صوبہ ہوگا،چندبرسوں کی بات ہے بلوچستان کےمسائل مکمل طورپرحل ہوں گے۔یہ صرف کہنےکی بات نہیں،حقائق سامنےہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ چارسال میں نوازشریف نےموٹروےکاجال بچھایا،پانی کےمسائل کےحل کے لیےایک علیحدہ وزارت قائم کی گئی ہے،ملک میں اب گیس اوربجلی کی صورتحال بہت بہترہے،گیس کامسئلہ حل کیاجائےگا،یہ مسئلہ آپ کانہیں ہماراہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادرمنصوبےکی بدولت بلوچستان پاکستان کاامیرترین صوبہ ہوگا،بلوچستان میں پانی کے200ارب روپےکےمنصوبوں پرکام کیاجائےگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کچھی کینال منصوبہ دو صوبوں میںمحبت کامنصوبہ ہے،باقی لوگ باتیں زیادہ کرتےہیں کام کم کرتےہیں،مسلم لیگ ن باتیں کم ،کام زیادہ کرتی ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈیرہ بگٹی میں کچھی کینال منصوبے کا افتتاح کیا۔

کچھی کینال منصوبہ 15سال قبل شروع کیا گیا تھا، اس پر مجموعی طور پر80 ارب روپےکی لاگت آئی جب کہ منصوبے سے تقریباً 72ہزار ایکڑاراضی سیراب ہوگی۔

مقامی انتظامیہ نے وزیراعظم کے دورے کے باعث ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: