الیکشن کمیشن: کارروائی روکنے کی عمران کی استدعا مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کی کارروائی کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اپنے خلاف توہین عدالت کی کارروائی پر حکم امتناع مانگا تھا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن میں کارروائی روکنے کی عمران خان کی استدعا مسترد کردی ،جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 3رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی۔

عمران خان کی جانب سے بابر اعوان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

اس سے پہلے آج الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف کےخلاف توہین عدالت کیس کافیصلہ سنادیا۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور حکم دیا کہ عمران خان 25 ستمبر تک ذاتی حیثیت میں پیش ہوں اور ایک لاکھ روپے کے مچلکے بھی جمع کرائیں ۔

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس پرفیصلہ سنایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: