کراچی: سنٹرل جیل سے فرار قیدی افغانستان میں

کراچی سنٹرل جیل سے فرارہونےوالےخطرناک قیدی افغانستان پہنچ گئے ،سی ٹی ڈی اوردیگراداروں نےرپورٹ محکمہ داخلہ سندھ میں جمع کرادی۔

رپورٹ کے مطابق شیخ ممتازعرف فرعون،محمداحمدعرف منا چمن کےراستےافغانستان فرارہوئے۔

ذرائع کے مطابق لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد شیخ ممتاز عرف فرعون اور محمد احمد عرف منا 13 جون کو کراچی سنٹرل جیل سے فرار ہوئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ سی ٹی ڈی اور دیگراداروں کی جانب سے اس حوالے سے رپورٹ محکمہ داخلہ میں جمع کرائی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ دونوں دہشت گرد سنٹرل جیل سے فرار ہونے کے بعد فوری طور پر بلوچستان گئے اور وہاں سے چمن کے راستے افغانستان فرار ہوگئے۔

ذرائع کا مزیدکہنا ہےکہ دونوں دہشت گردوں کو جیل سے فرار کرانے اور افغانستان پہنچانے والے تمام سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سر توڑ کوششوں اور آپریشن کے باوجود فرار ہونے والے دونوں دہشت گرد ہاتھ نہ آئے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: