کابل میں امریکا، پاکستان اور افغانستان کے سہ فریقی مذاکرات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ پاکستان، امریکا اور افغانستان نے خطے سے داعش کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکا، پاکستان اور افغانستان کے سہ فریقی مذاکرات ہوئے ، جس میں ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا کی قیادت میں پاکستان کے 6رکنی وفد نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سہ فریقی مذاکرات میں تینوں فریقین نے خطے سے داعش کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور فیصلہ کیا کہ داعش کا خاتمہ مزید تعاون اور مشترکہ کوششوں سے ہی ہوسکتا ہے۔
آئی ایس پی آرکا مزید کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران باہمی مفادات اور تحفظات پر گفتگو کی گئی جب کہ شرکا نے عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے جس کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ اجلاس بھی ہوا جس میں سرحد پار فائرنگ، انسداد دہشت گردی اور دونوں ممالک کا اپنے اپنے علاقوں میں آپریشن اور قیدیوں کے تبادلے پر غور بھی کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: