ورلڈ الیون نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ہرادیا

آزادی کپ کے دوسرے میچ میں ورلڈ الیون نے پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے،دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ 15 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔آخری دو گیندوں پر ورلڈ الیون کو کامیابی کیلئے 6 رنز درکار تھے اور رومان رئیس گیند کروا رہے تھے تاہم رومان رئیس کی فل ٹاس گیند پر پریرا  نے چھکا لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون کی جانب سے ہاشم آملہ نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 72 رنز کی اننگ کھیلی اور ناقابل شکست رہ کر سرفہرست رہے جبکہ پریرا نے 47 رنز بنائے اور چھکا لگا کر میچ کو اختتام پذیر کیا۔پاکستان کی جانب سے دیے گئے 175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ورلڈ الیون کے کھلاڑی تمیم اقبال اور ہاشم آملہ نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا تاہم تمیم اقبال صرف 23 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے جبکہ ٹم پینی 10 اور ڈوپلیسیز 20 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 174رنز بنائے ۔ فخرزمان اور احمد شہزاد نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا تاہم فخر زمان صرف 21 رنز بنانے میں ہی کامیاب ہوئے اور سیمیول کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔دوسرے نمبر پر آنے والے احمد شہزاد 43 رنز بنا کر عمران طاہر کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔بابراعظم 45رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوئے۔

حسن علی کی کمر میں درد کے باعث ٹیم میں تبدیلی کرتے ہوئے عثمان شنواری کو شامل کیا گیاہے جبکہ فہیم اشرف کی جگہ محمد نواز کو ٹیم کا حصہ بنایا گیاہے۔دوسری جانب ورلڈ الیون نے بھی اپنی ٹیم میں تبدیلی کرتے ہوئے ایک ایکسٹرا سپینر کو کھلایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: