میانمر میں پھر مسلم کش فسادات، مسجد شہید

میانمر میں ایک مرتبہ پھر مسلم کش فسادات شروع ہو گئے ہیں اور مسلح جتھوں نے دارالحکومت کے نواحی گاؤں میں مسجد کو شہید کر دیا ہے۔

ینگون سے صرف دو گھنٹے کی مسافت پر واقع گاؤں میں حملہ آوروں نے مسجد پر حملے کے دوران مسلم آبادی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

mosque 1

میانمر میں دو ہزار بارہ کے دوران روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد کے واقعات بہت بڑھ گئے تھے جس کے بعد ہزاروں مسلمان ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے اور سیکڑوں کو قتل کر دیا گیا۔

میانمر کی شمال مغربی ریاست میں روہنگیا مسلمانوں اور بدھ انتہاپسندوں کے درمیان کشیدگی میں ایک مرتبہ پھر عروج پر پہنچ رہی ہے۔

mosque 3

میانمر کی پولیس کا کہنا ہے کہ صورتحال کنٹرول میں ہے تاہم ابھی تک کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

x

Check Also

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست کلارک گے فورڈ سے منگنی ...

سری نگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر ...

بورس جانسن وزیراعظم کی دوڑ سے باہر

لندن کے سابق میئر اور کنزرویٹو جماعت کے رہنما بورس جانسن نے اعلان کیا ہے ...

%d bloggers like this: