ایران افغانستان میں طالبان کی مدد کرنے لگا

افغان فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد شریف یافتالی نے کہا ہے کہ ایران افغانستان میں بالخصوص مغربی افغانستان کے علاقوں میں تحریکِ طالبان کو عسکری ساز و سامان اور دیگر نوعیت کی مدد فراہم کر رہا ہے۔

برطانوی ٹی وی سے گفتگومیں یافتالی نے کہاکہ امریکی اور افغان ذمے داران یہ سمجھتے ہیں کہ افغانستان میں عدم استحکام کے لیے ایران خاموشی کے ساتھ اپنی خفیہ کوششوں کو بڑھا رہا ہے تا کہ امریکا کو طویل جنگ میں ملوث رکھ سکے۔

جنرل یافتالی نے باور کرایا کہ افغان وزارت داخلہ کو ملک کے مغرب میں ایسی دستاویزات ملی ہیں جو تحریک طالبان کے لیے ایرانی عسکری سپورٹ کی تصدیق کرتی ہیں۔ یافتالی نے بتایا کہ وہ مذاکرات ، مفاہمت اور اقدامات کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ماضی میں بھی بعض افغان ذمے داران بالخصوص افغان پولیس افسران اسی سے ملتے جلتے شواہد پیش کر چکے ہیں تاہم وزارت دفاع کے بعض ذمے داران نے اس کی تردید کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: