فلوریڈا میں تیز ہوائیں اور بارش

کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان ’ارما‘اب ریاست فلوریڈاکے قریب پہنچ گیا،ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور فضا میں ہوا کے بگولے بننے لگے ، بارش بھی شروع ہوگئی۔

فلوریڈا کے نزدیک آتے ہی طوفان ارما کی شدت کیٹیگری فور تک پہنچ گئی ، طوفان کے باعث چلنے والی ہواؤں کی رفتار 130 میل فی گھنٹہ ہوگئی ہے،سمندر میں پندرہ سے بیس فٹ بلند لہریں اٹھنے کا امکان ہے۔

نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق طوفان ارما فلوریڈا کے شہر کی ویسٹ سے 115 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے،طوفان کے پیش نظر میامی کے ساحلوں پرکرفیو اور شہر میں72 گھنٹوں کے لیے ہنگامی صورتحال نافذکردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والےکوگرفتاربھی کیاجاسکتا ہے۔

انتظامیہ 65لاکھ افراد کو نقل مکانی کی ہدایت کرچکی ہے جبکہ70 ہزار سے زائد افراد عارضی پناہ گاہوں میں موجود ہیں، مسلمانوں نے بھی متاثرین کے لیے مساجد کے دروازے کھول دیے ۔

طوفان کے باعث فلوریڈا میں ایک لاکھ 96 ہزار افراد بجلی سے محروم ہو گئےہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: