سنگھار میک اپ تک محدودنہیں۔خواتین کی سج دھج ہیل سینڈل کے بغیر نامکمل ہے۔
شادی بیاہ، تقریب تہوارپرحسن کا نکھار صرف میک اپ تک محدود نہیں،اس میں جوتوں کابڑا عمل دخل ہوتا ہے۔لیڈیز جوتوں میں ہائی ہیل کی مانگ سب سے زیادہ ہوتی ہے۔
ہائی ہیل کی مقبولیت کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔ حسین تر نظر آنا صنف نازک کا ایک فن ہے جس میں پیروں کے پہناوے کا اپنا ہی مقام ہے