دراز ڈاٹ پی کے کا 67فیصد تک رعایت دینے کا فیصلہ

پاکستان کی سب سے بڑی آن لائن مارکیٹ پلیس ’دراز ڈاٹ پی کے‘ (Daraz.pk)فخریہ طور پر ’گریٹ آن لائن شاپنگ میلے‘ کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔ یہ گریٹ آن لائن شاپنگ میلہ گروپ ایم (GroupM)کے اشتراک سے شہریوں، ٹیکنالوجی اور شاپنگ کو ایک کثیرالجہت ایونٹ میں سمونے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ ای کامرس کی دنیا کی لیڈر ہونے کے ناطے ’دراز‘ اس میلے میں متاثرکن ڈیلز ، فلیش سیلز اوراشیاءپر 67فیصد سے زائد رعایت دینے جا رہی ہے۔
یہ گریٹ آن لائن شاپنگ میلہ ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ اور ای کامرس کی دنیا میں نیا اور اہم سنگ میل ثابت ہو گا اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس میں یونی لیور، نیسلے، ایل اورئیل، پیپسی، شیورون، ڈبلیو بی ہیمنی اور دیگر سپانسرز کی طرف سے حیران کن آفرز پیش کی جائیں گی۔ اس میلے میں کریم، فوڈ پانڈا، پاک وہیلز، جواگو، پنک پیکسی، فائنڈ مائی ڈاکٹر اور پیزا ہٹ کا اشتراک بھی شامل ہو گا۔

دراز کے منیجنگ ڈائریکٹر زین سہروردی کا کہنا تھا کہ ”یہ 2017ءہے اور آج کے دور میں آف لائن مارکیٹ کو آن لائن مارکیٹ سے الگ نہیں کیا جا سکتا جس کی طرف ہم لوگوں کو راغب کر رہے ہیں۔ یہ دونوں مارکیٹس ایک دوسری کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں، اور یہی ہمارے گریٹ آن لائن شاپنگ میلے کا مرکزی نقطہ ہے۔انٹرنیٹ کلچر اور آن لائن شاپنگ کے مختلف ذرائع سے لطف اندوز ہونا لوگوں کے لیے خوشی، آسانی اور دوسرے لوگوں سے ربط کا باعث بنتا ہے۔ یہ میلہ ای کامرس کے اس کردار کو تسلیم کرنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے ای کامرس لوگوں میں مستقل خوشیاں بانٹ رہی ہے۔ ہم اس میلے میں مالیاتی اداروں، میڈیا، ٹیلی کام کمپنیوں، چوٹی کے برانڈز، فیشن اور مختلف ایپلی کیشنز سمیت پورے ایکوسسٹم میں موجود پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ لوگوں کی زندگیوں پر ای کامرس کے اثرات کو مزید گہرا کیا جا سکے۔“
’دراز‘ کا ڈیجیٹل مارکیٹنگ لیڈر گروپ ایم کے ساتھ اشتراک ایڈورٹائزرز اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کے لیے خصوصی کشش کا باعث بنے گا۔
دراز کے چیف مارکیٹنگ آفیسر حماد ریودا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ”گریٹ آن لائن شاپنگ میلہ چوٹی کے برانڈز، بشمول فیس بک اور گوگل ایڈورٹائزنگ سالوشنز، کو ای کامرس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں مزید سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ ہماری زندگیوں میں انٹرنیٹ کے بڑھتے عمل دخل کے پس منظر میں ای کامرس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور گریٹ آن لائن شاپنگ میلہ بڑے برانڈز کو ایک موقع دے گا کہ وہ تجارت کے ان میدانوں کا تجربہ کر سکیں اورای کامرس کی دنیا میں اپنی کاوشوں کا اندازہ لگا سکیں۔“

دراز ڈاٹ پی کے ماضی میں بھی اپنی کوشش اور تجربے سے لاکھوں کی تعداد میں صارفین کو یکجا کرنے کی صلاحیت کا لوہا منوا چکی ہے۔ دراز کے ’بلیک فرائی ڈے‘ ، موبائل ویک، اور یوم آزادی سیل اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں جن میں خریداروں کی اوسط لاکھوں میں رہی اور فروخت کنندگان کی ریکارڈ مصنوعات فروخت ہوئیں۔
گریٹ آن لائن شاپنگ میلا 15ستمبر سے شروع ہو گا اور 21ستمبر تک جاری رہے گا۔ پہلے دن فونز اور ٹیبلیٹس، دوسرے دن بچوں سے متعلق اور گھریلواستعمال کی اشیاء، تیسرے دن ٹی وی اوردیگر الیکٹرانک اشیاء، چوتھے دن اپلائنسز، پانچویں دن مردوخواتین مردوخواتین کے فیشن سے اور چھٹے دن بیوٹی اور صحت سے متعلقہ اشیاءفروخت کے لیے پیش کی جائیں گی جبکہ میلے کے ساتویں اور آخری روز روزمرہ استعمال ، سفر، کھیل سے متعلق اشیاءاور گاڑیاں فروخت ہوں گی۔ ان تمام دنوں میں چوٹی کے متعلقہ برانڈز میلے میں شریک ہوں گے اور صارفین کو67فیصد تک کی بھاری رعایت پر اپنی مصنوعات آفر کریں گے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: