فیس بک کا کمنٹ بھی ہوگا اب رنگین

فیس بک میں اب تک یہ سہولت موجود تھی کہ صارفین اپنا اسٹیٹس مختلف رنگ میں لکھ کر پوسٹ کر سکتے ہیں لیکن بہت جلد صارفین اپنا کمنٹ بھی مختلف رنگ کا انتخاب کر کے لکھ سکیں گے۔

اس فیچر کی سہولت ویب اور موبائل ایپ دونوں میں فراہم کی جائے گی تاہم فی الحال اس فیچر کو آزمائش کے لئے کچھ صارفین کے اکاؤنٹ تک رسائی دی گئی ہے۔

جن صارفین کو رنگین کمنٹ کی آزمائشی سہولت دستیاب ہوئی تو انہوں نے اپنے رنگین کمنٹ کے اسکرین شارٹ لے کر اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کئے ہیں ۔

جن صارفین نے رنگین کمنٹ کا فیچر استعمال کیا ان کا کہنا ہے کہ فیس بک کا کلر کمنٹ فیچر مائی اسپیس ایپ کی طرح ہیں جس میں بیک گراونڈ ، آڈیو ، رنگ اور اسٹیکرز وغیرہ تبدیل ہوجاتے تھے۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے تاکہ انہیں کسی قسم کی کوئی شکایت نا ہو۔

گزشتہ سال فیس بک نے کلر اسٹیٹس فیچر متعارف کیا تھا اور رواں سال رنگین کمنٹ کامیاب آزمائش کے بعد تمام صارفین کے لئے دستیاب ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: