باکسر عامر خان کی دبئی میں رنگ رلیاں

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایک بھورے بالوں والی خاتون کے ساتھ دبئی میں پارٹی کرتے ہوئے پائے گئے ہیں ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے پر ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل آن لائن کے مطابق باکسر عامر خان دورہ پاکستان کے بعد دبئی میں موجود ہیں جہاں وہ ایک پر اسرار خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں منا رہے ہیں۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عامر خان نے دبئی میں ایک میوزک کنسرٹ میں شرکت کی جہاں وہ پوری رات موجود رہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عامر خان ایک بھورے بالوں والی خاتون کے ساتھ کنسرٹ میں آئے تھے جہاں وہ اس خاتون کے ساتھ انتہائی فحش حرکات کرتے رہے۔

عامر خان کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جو خفیہ طریقے سے بنائی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے وہ اپنی ساتھی خاتون کی پشت پر ہاتھ رکھتے ہیں ۔ خاتون کو شاید یہ شرمناک حرکت پسند نہیں آتی اس لیے وہ فوری طور پر عامر خان کا ہاتھ ہٹاکر اپنے ہاتھ میں پکڑ لیتی ہیں۔

پاکستانی اینکر پرسن وقار ذکا نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر برما جانے سے پہلے کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ان دونوں کی اسی کنسرٹ میں ملاقات کو دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان ان دنوں پاکستانی ماڈل و اداکارہ علیزے گبول پر بھی ڈورے ڈال رہے ہیں، جس کی تصدیق ان کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس سے کی جا سکتی ہے۔ عامر خان نے گزشتہ دنوں نہ صرف علیزے کی ویڈیو شیئر کرکے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی تھی بلکہ وہ اکثر علیزے کے انسٹا گرام پر بھی تبصرے کرتے پائے جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ علیزے گبول کے بال بھی بھورے ہیں اور عامر خان کے ساتھ کنسرٹ میں موجود خاتون کے بال بھی ہلکے بھورے تھے جس سے یہ اندازہ قائم کیا جاسکتا ہے کہ ممکنہ طور پر وہ خاتون علیزے گبول ہی ہو سکتی ہیں ، لیکن اس بارے میں تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: