سدھارتھ کیلئے عالیہ اور جیکولین میں اختلافات

نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن عالیہ بھٹ اور خوبرو اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے درمیان اس وقت زبردست جنگ جاری ہے اور اس کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ سدھارتھ ملہوترا ہیں۔فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر سے اپنے کیرئیر اور رشتے کی ابتدا کرنے والے نامور بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ کا رشتہ اختتام کو پہنچ چکا ہے۔

شادی کے حوالے سے عالیہ بھٹ بول پڑیں

ایک دوسرے سے محبت کے دعویدار یہ دونوں اداکار اب ایک دوسرے کو نظر انداز کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے، بات یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ دونوں کو ایک دوسرے کی شکل تک دیکھنا گوارا نہیں لیکن اگر کوئی اور ان سے بات بھی کرنے کی کوشش کرے تو دونوں سےبرداشت نہیں ہوتا۔

شادی کے حوالے سے عالیہ بھٹ بول پڑیں

یہی وجہ ہے کہ سدھارتھ سے راہیں جدا کرنے کے باوجود عالیہ کو سدھارتھ اور جیکولین فرنینڈس کے درمیان بڑھتی نزدیکیاں برداشت نہیں جب ہی تو انہوں نے خوب جم کر جیکولین کی خبر لے لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سدھارتھ ملہوترا کی وجہ سے دونوں اداکاراؤں کے درمیان لڑائی اتنی شدت اختیار کرگئی ہے کہ جیکولین نے عالیہ سے تمام تعلقات ختم کرتے ہوئے انہیں سوشل میڈیا پر بھی ان فالو کردیا ہے۔

jacqueline
، بات اتنی بگڑ چکی ہے کہ یہ لڑائی مزید شدت اختیار کرسکتی ہے ، تاہم سدھارتھ خاموشی سے اس لڑائی کے مزے لے رہے ہیں ان کی جانب سے فی الحال کوئی بیان سامنے نہیں ا?یا ہے۔واضح رہے کہ سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ کو بالی ووڈ کی رومینٹک جوڑی قرار دیاجاتا تھا تاہم دونوں کے درمیان تعلقات اس وقت خراب ہونا شروع ہوئے جب سدھارتھ اور جیکولین فلم اے جینٹلمین کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کے قریب ا?گئے اور عالیہ کو یہ نزدیکیاں برداشت نہ ہوئیں جب کہ سدھارتھ ملہوترا نے بھی ایک انٹرویو کے دوران سنگل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے عالیہ کے ساتھ سارےتعلقات ختم ہونے پر مہر ثبت کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: