سمندری طوفان ارمانےتباہی مچادی،6افرادہلاک

انتہائی طاقتور سمندری طوفان کیریبئن جزیرے سے ٹکرا گیا۔ اِرما نے کیریبئن جزائر سینٹ مارٹن اور تھیلمی میں تباہی مچا دی ہے۔کیٹگری فائیو میں داخل ہونے والا طوفان جمعے کو امریکا پہنچے گا۔کیریبیئن جزیرے سینٹ مارٹن میں اب تک 6 افرادہلاک ہوئےہیں۔

ایک ماہ کے اندر امریکا کو دوسری آبی آفت کا سامناہے۔بحیرہ اوقیانوس میں آنے والے سب سے خطرناک طوفان ارما نے کیریبئن جزائر سینٹ مارٹن اور تھیلمی میں تباہی مچا دی ہے ۔تاریخ کا ”آفت انگیز” طوفان 300 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  باربودا کے بعد دیگر جزائر سے ٹکرا رہا ہے۔باربودا سے تمام روابط ختم ہو چکے ہیں ۔اینٹیگا میں گھروں کیچھتیں اُڑ گئی ہیں اورجزائر پر ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا ہے۔

بھاماس میں تاریخ کا سب سے بڑا انخلاء شروع کرتے ہوئے لوگوں کوجنوب مشرقی جزائر میں لے جایا جارہا ہے ۔سمندری طوفان اِرما جمعے کی شام تک فلوریڈا پہنچ جائے گا۔نیشنل ہری کین سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ طوفان کے باعث 7 سے 11فٹ تک لہریں بلند ہونگیں ۔

امریکی صدر نے فلوریڈا،پورٹوریکو اور یوایس ورجن آئی لینڈز میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: