برکس اعلامیے پر چین کی پاکستان کو وضاحتیں

پاکستان میں چین کے سفیر کا کہنا ہے کہ چین دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ برکس اعلامیے میں ان تنظیموں کی بات کی گئی جو پہلے ہی کالعدم قرار دی جاچکی ہیں ۔

جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع و یوم شہداء کی تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر سن ویڈونگ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ چین دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کرتا ہے ، علاقائی چیلبنجزکے حوالے سے چین اور پاکستان مسلسل رابطے میں ہیں۔

چینی سفیر نے کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ کا دورہ بیجنگ امریکی صدر کی نئی پالیسی اور برکس اعلامیے کے تناظر میں ہے، پاکستان کے حوالے سے چینی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، برکس اعلامیے میں ان تنظیموں کی بات کی گئی جو پہلے ہی کالعدم قرار دی جاچکی ہیں ۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ برکس اعلامیے میں پاکستان سے کوئی نیا مطالبہ نہیں کیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: