جیمزبانڈ کی نئی آنے والی فلم چوری ہو گئی

جیمز بانڈ سیرز کی نئی آنے والی فلم”جیمز25“کی کہانی چوری ہو گئی ،جس کے مطابق ایجنٹ خفیہ سروسز کو چھوڑ کر ایک نارمل زندگی گزارنا شروع کر دیتا ہے۔

جیمز بانڈ سیریز کی ہر فلم ہی اپنی مثال آپ ہے ،لیکن نئی آنے والی فلم کی کہانی لیک ہونے کی وجہ سے اس کی ساکھ متاثرہو نے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔لیک ہوئی کہانی کے مطابق ایجنٹ خاتون کی محبت میں گرفتار ہو کر ایک نارمل زندگی گزارنے کی کو شش کرتا ہے لیکن اس کے دشمن اس کی بیوی کو قتل کر دیتے ہیں جس کا بدلہ لینے کے لیئے وہ سیکرٹ سروس کو دوبارہ جوائن کر لیتا ہے ۔مشن میں اس کوکروٹیا کا سفر کرنا پڑتا ہے جہاں اس کا مقابلہ فلم کے ولن سے ہو گا۔

جیمز بانڈ سیریز کی یہ فلم اس سلسلے کی 25ویں کہانی ہے تاہم اس کانام ابھی فائنل نہیں کیا گیا۔فلم 8نومبر 2019کوریلیز ہو گی۔فلم کی کاسٹ میں ابھی تک صرف ڈئینل گریگ کا نام ہی فائنل کیا جاسکا ہے،جبکہ اس کی کہانی آئین فلیمنگ لکھ رہے ہیں۔

اس سلسے کی آخری فلم ’’سپیکٹر ‘‘تھی جو 2015میں ریلیز ہو ئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: