پرتشدد کارروائیوں کے باعث جیش محمد اور لشکر طیبہ کو شامل کیا

چین نے کہا ہے کہ پاکستان بیسڈ دہشتگرد گروپوں کو ان کی پرتشدد سرگرمیوں کے باعث برکس کے مشترکہ اعلامیہ میں شامل کیا گیا ہے۔

ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ برکس ممالک نے جیش محمد اور لشکر طیبہ کی بڑھتی ہوئی پرتشدد سرگرمیوں بارے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ گروپ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں اور افغان ایشو پر گہرے اثر رکھتے ہیں،ا نہوں نے کہا کہ برکس ممالک کے درمیان دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے تعاون اور اس سلسلہ میں کامیابیاں باعث اطمینان ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: