مریم نواز کی وجہ سے لاہور میں ”چرچ “کو لوگوں سے معافی مانگنا پڑ گئی

این اے120میں انتحابی مہم کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے لاہور کے کیتھولک چرچ میں خطاب چرچ انتظامیہ کو مہنگا پڑ گیا۔ چرچ انتظامیہ کو دنیا بھر میں موجود پاکستانی مسیحیوں نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ مسیحی برادری کے دباﺅ کے بعد چرچ انتظامیہ نے معافی نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے یکم ستمبر کو لاہور چرچ میں مسیحی برادری سے خطاب کیا ، جس کے بعد دنیا بھر میں موجود پاکستانی مسیحی برادری نے چرچ انتظامیہ کو مریم نواز کو سیاسی خطاب کی اجازت دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا کہ وہ مسیحی برادری سے معافی مانگیں،اس تنقید کے بعد چرچ انتظامیہ نے تفصیلی معافی نامہ جاری کیا گیا ہے ۔

آرچ ڈیواس آف لاہور کے ترجمان فادر فرانسیس گلزار وکرجنرل، آرچ ڈیواس آف لاہور نے مریم نواز کے دورے اور خطاب کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یکم ستمبر 2017ءبروز جمعہ سیکرڈہارٹ کیتھیڈرل لاہو رمیں محترمہ مریم نواز مسیحی وزراءکے ہمراہ تشریف لائیں۔ دراصل دو روز پہلے منسٹر کامران مائیکل، منسٹر خلیل طاہر سندھو اور ایم پی اے شکیل اعوان نے بشپ صاحب سے درخواست کی کہ محترمہ مریم نواز اپنی والدہ کلثوم نواز کی صحت یابی کی دعا کے لئے چرچ آنا چاہتی ہیں۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ ”خدا کا گھر دعا کا گھر ہے“ چرچ انتظامیہ نے اجازت دی۔

ترجمان کے مطابق متفقہ رائے سے طے پایا گیا کہ محترمہ صرف اپنے لئے، اپنے والد اور دسرے خاندان کے افراد کا مسیحی سکولوں سے تعلیم حاصل کرنے کا شکریہ ادا کریں گی۔ مگر شکریہ کے الفاظ کے بعد ان کی گفتگو سیاسی ہوگئی۔ سیکرڈ ہارٹ کیتھیڈرل سے ان کی سیاسی گفتگو سے ہماری اور آپ سب کی دل آزاری ہوئی اور ہم سب کے جذبات کو ٹھیس پہنچی جس کے لئے فضلت مآب آرچ بشپ سبسٹئن فرانس شاءخوداور چرچ انتظامیہ معذرت خواہ ہیں۔ فیصلہ کیا گیا گوہ دعا کے لئے چرچ کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں لیکن آئندہ چرچ پلیٹ فارم کسی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرنے دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: