چینی وزارت خارجہ کا شہباز شریف کے حق میں بیان

چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چینی کمپنی یا بائٹ کے پاکستانی کمپنی یا کسی شخص کےدرمیان معاشی تعلق یا رقم کی منتقلی کے شواہد نہیں ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق چین کے سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن نے پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر یابائٹ کمپنی سے متعلق تحقیقات کیں، یابائٹ نے پاکستانی سیاستدانوں کےخطوط بطورثبوت پیش کیے تھے جنہیں کمیشن نے قبول نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ یا بائٹ نے 2015-16میں اوورسیز منصوبوں میں ہیرا پھیری سے آمدن بڑھا چڑھا کر ظاہر کی، ریگولیٹری کمیشن یا بائٹ کمپنی کو سزا دے گی اور کمپنی کوسزا کےنتائج سے متعلق امور کی چند روز میں اشاعت کی جائےگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی حکام اس سے پہلے بھی واضح کرچکے ہیں کہ یا بائٹ کمپنی پاکستان میں کام نہیں کرتی، جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی ملتان میٹرو میں کرپشن کے الزامات مسترد کردئیے تھے۔

شہباز شریف نے الزام لگانے والوں کو چیلنج دیا تھا کہ ثبوت پیش کردیں تو قوم ان کی گردن اڑا دے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: