شہریوں نے حملہ آور پکڑا،پولیس نے پارکردیا

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن پر حملے کے بعد شہریوں نے ایک حملہ آور کو پکڑ کر تشدد کیا تھا۔
حملے کے فوری بعد کی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔
فوٹیج میں ملزم پر تشدد کے بعد جائے وقوعہ پر رینجرز اہلکاروں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق حملہ آور حسان کے جسم پرتشدد کے نشانات ہیں اور سر پر ایک گولی بھی لگی ہے تاہم حملہ آور مارا کیسے گیا؟ یہ نئے سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حملہ آور کی تفصیلی پوسٹ مارٹم رپورٹ 48 گھنٹوں میں جاری ہوگی جس میں موت کی اصل وجہ سامنے آسکے گی۔

پولیس نے پہلے حملہ آور حسان کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کا دعوی کیا تھا تاہم وزیر داخلہ سندھ نے مبینہ پولیس مقابلے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
مارا گیا ملزم حسان انجینئر سہراب گوٹھ کے علاقے کا رہائشی تھا اور ملزم کا سیاسی جماعت کے کارندوں سے بھتے کے تنازعہ پر جھگڑا بھی ہوا تھا۔

ادھر سی ٹی ڈی نے حملہ آور کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کرکے والد سمیت اہل خانہ کو حراست میں لے لیا۔
خواجہ اظہار پر حملے میں ایک پولیس اہل کار اور ایک بچہ جاں بحق ہو گئے تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: